پشاور،کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 گرفتار،11 ہزار برآمد

      پشاور،کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 گرفتار،11 ہزار برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کیدوران بھاری مقدار میں ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ہونیوالے ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے درہ آدم خیل سے ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کید وران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 11 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کواطلاع ملی تھی کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت درہ آدم خیل کی جانب سے کسی بھی اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبرIDL-6170 کوروک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے11 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم محمد فیضان ولد نور حبیب سکنہ درہ بازار کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایمونیشن درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے