تورڈھیر میں صفائی مہم کا آغاز

    تورڈھیر میں صفائی مہم کا آغاز

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ضلع صوابی منظور احمد، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لاہور محترمہ انعم نا صراور ٹی ایم او اینڈ ایڈ منسٹر یٹر تحصیل لاہور نو ر الا مین خا ن نے صفائی مہم کا منگل کے روزباقاعدہ افتتاح کیا عشرہ صفائی مہم صاف ستھرا خیبر پختونخوا کے عنوان سے شروع کی گئی مہم تورڈھیر (صوابی) اڈہ افتتاحی تقریب میں ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنرمحترمہ صنعا حفیظ، DSP لاہور تا ج محمد خا ن، SHO تورڈھیر افتخا ر شاہ خان، چیف افیسر گو ہر علی،سابقہ تحصیل ناظم سہیل خان، تا جرا ن را ہنما مجیب الرحمٰن اور دیگر سا بقہ کو نسلرا ن سیا سی کا ر کنان اور تحصیل لاہور پریس کلب کے جنر ل سیکر ٹری محمد سیا ر، انوا ر الحق، ظفر اقبال سائل، استخا ر احمد یو سفزئی، ابرار حسین بابو، خا لد عثما ن، عثما ن غنی عارف اورعلاقے کے دیگر افراد اور ٹی ایم اے سٹا ف نے شر کت کی اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر منظور احمد، ایڈ منسٹر یٹر نور الا مین خا ن اور AC لا ہور انعم نا صر،AAC لاہور صنعا حفیظ نے جھا ڑو لگا کر صٖٖفا ئی مہم کا با قا عدہ افتتاح کیا اس موقع پرایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ضلع صوابی منظور احمد،ایڈ منسٹر یٹر اینڈTMA لاہور نور الا مین خا ن،AC لاہور انعم نا صر، اورAAC صنعا حفیظ نے اپنے میڈ یا اظہار میں کہا کہ ضلع صوابی کی جملہ تحصیلوں میں صفا ئی مہم شروع کی گئی ہے صفائی مہم کامیاب بنانے کے لیئے عا ر ضی بنیا دوں پر بھی عملہ لیا جا ئیگا انھوں نے مزید کہا کہ صٖفا ئی نصف ایمان ہے اورحکومت اس سلسلے میں اپنا فرض بہتر انداز میں ادا کر رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے اور صفا ئی مہم میں بھر پور حصہ لیں صفائی مہم کو اپنی مہم سمجھ لیں اورگھر کی طرح محلے اورگاؤں کو صاف رکھیں صفائی کرنے سے ہی متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ گند گی وغیرہ ارد گر د نہ پھینکیں بلکہ ڈز بن میں پھینکیں تا کہ علا قے میں صفا ئی مہم کا میا ب ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -