مرکزی تنظیم تاجران کے جی ایس کی ای ٹی او سے ملاقات

        مرکزی تنظیم تاجران کے جی ایس کی ای ٹی او سے ملاقات

  

مردان (بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ کے ساتھ ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسر ارشد سعید نے چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ملاقات کی۔ملاقات میں مردان کے تاجربرادری کے علاوہ انسپکٹر محمد علی، اجمل خان اور نور رحمان، غلام سرور، حاجی محمد حسین، وقار باچہ، حافظ داود، وشہزاد شامل تھے۔ملاقات میں تاجربرادری کو درپیش پروفیشنل ٹیکس، اور پراپرٹی ٹیکس پر تفصیلی بحث ہوئی۔ مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے ETOکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری پہلے سے مختلف ٹیکس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں اورمزید ٹیکس تاجر کے لیے ادا کرنا بہت مشکل ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے چاہیے کہ وہ تاجر کو بنیادی سہولیات فراہم کرے کیونکہ تاجر ٹیکس دیتے ہے مگر بدلے میں اُسکو کوئی سہولت نہیں دی جاتی جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسر ارشد سعیدنے کہا ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم کسی تاجر کو ہراساں نہ کریں بلکہ اُسکو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو پوری پوری کوشش کرینگے اور مزید کہا کہ ہمارے آفس کے دروازے تاجربرادری کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور تاجر کو بھی مسائل درپیش ہونگے اُسکو حل کرینگے۔ ملاقات میں شریک شرکاء نے ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسر ارشد سعیدسے سوالات کیے جس کے ارشد سعید نے تسلی بخش جوابات دیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -