دیر بالا،عوامی تحریک کا سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیداروں کیخلاف احتجاج

دیر بالا،عوامی تحریک کا سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیداروں کیخلاف احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)گوالدی عوامی تحریک دیر بالا کے عہدیداران کا سی اینڈ ڈبلیو دیر بالا اور ٹھیکدار مافیا کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ابراہیم ملیزئی،صدر شاہ نواز خان،مولانا شاد محمد،مولانا امیر سلطان،حاجی حجت خان،صفی اللہ،سمیع اللہ سنی،امین اللہ اور دیگر نے کی مظاہرین نے سی اینڈ ڈبلیو دیر بالا کی گوالدی روڈ کیلئے کروڑں کے فنڈ منظور اور خرچ ہونے کے باوجود روڈ تعمیر نہ کرنے پر سخت تنقید کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم ملیزئی،مولانا شاد محمد نے کہا کہ گوالدی روڈ کی تعمیر کیلئے حکومت نے اب تک کروڑوں کی فنڈ منظور کی تھی لیکن افسوس روڈ ابھی تک کھنڈر ہے اور تعمیری کام صرف برائے نام ریکارڈ میں ہوا ہے جبکہ گراونڈ پر کچھ بھی نہیں ہے اور الزام لگایا کہ سی اینڈ ڈبلیو نے کنٹریکٹر سے ملکر فنڈ کو خرد برد کیا ہے گوالدی خوڑ ار سی سی پل بھی صرف کاغذات میں بنایا گیا ہے گراونڈ پر پل موجود نہیں ناقص پلوں کی تعمیر کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حادثات روز کا معمول ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے جبکہ ایک پل ک کئی روز پہلے ٹھوٹ چکا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ روڈ کیلئے بھی کروڑوں کا فنڈ منظور ہوا تھا اس میں بھی مبینہ طور پر خورد برد ہوئی ہے جبکہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے تقریبا پانچ کروڑ کا فنڈ بھی کرپشن کے نظر ہوا ہے اس کے علاوہ سندری روڈ اور کسان خیل روڈ کا فنڈ بھی بغیر کام کے نکالا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ایک طرف فنڈ کی نہ ہونے کا بہانہ دوسال سے کررہی ہے جبکہ دوسری طرف چپکے سے فنڈ بھی کام کئے بغیر کنٹریکٹر کو ریلیز کررہی ہے مظاہرین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا، نیباور انٹی کرپشن سے گوالدی روڈ پر اب تک خرچ شدہ رقم اور تعمیری کام کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ گوالدی روڈ پر اگر جلد از جلد کام شروع نہیں ہوا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اوراحتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -