سرائے نورنگ،پولیس کا سرچ آپریشن 5 گرفتار

سرائے نورنگ،پولیس کا سرچ آپریشن 5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) نورنگ پولیس نے مختلف مقامات پرسرچ اینڈ اسٹرائیک اپریشن کرتے ہوئیپولیس کومطلوب اشتہاری مجرم امتیاز عرف ہاکی سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسحلہ برآمدکرلیا،ایس ایچ اونورنگ امیرخان نے میڈیاکے نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی پولیس سربراہ عبدالرف بابر قیصرانی کے ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمند کی زیرنگرانی میں گزشتہ روز ان کی قیادت میں نورنگ پولیس نے برگئی اور کوٹکہ پریڈ میں اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران برگئی میں کامیاب کاروائی کے دوران تین ملزمان صفت اللہ ولد حاجی محمد۔میر سکنہ  برگئی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ دو عدد میگزین اور 50 عدد کارتوس برآمد کرلئے جبکہ ملزم محمد شریف ولد زربت خان سکنہ برگئی سے ایک رایفل 3×3 بور معہ چار عدد کارتوس اورملزم سلیم خان سکنہ برگئی سے ایک عدد پستول برامد کرلی، اسی طرح نورنگ پولیس نے کوٹکہ اطلس خان میں بروقت کاروائی کرتے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم  نور نواب ولد اکبرخان سکنہ کوٹکہ اطلس خان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے  ایک عدد پستول 30 بور معہ پانچ عدد کارتوس برامد کرلئے نورنگ پولیس نے ایک اورکاروائی کے دوران کوٹکہ پریڈ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئیاقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیتاز عرف ہاکی ولد دمسازسکنہ کوٹکہ پریڈ سرائے نورنگ کو دوران چھاپہ گرفتار کرلیا۔ نورنگ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نورنگ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے  تفتیش شروع کردی۔