ٹانک، محسود قبائل کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج 44ویں روز میں داخل

ٹانک، محسود قبائل کا معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج 44ویں روز میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)آپریشن کے دوران محسود قبائل کے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے معاوضہ کی عدم ادائیگی اور بے قائدگیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کمپاؤنڈ کے سامنے یو محسود کا احتجاجی دھرنا 44ویں روز میں داخل،چیکوں کی عدم ادائیگی کے باعث محسود ایریا میں پولیو کے قطرے پلانے سے بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ اپریشنوں کے دوران جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے مکانات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتھا جس کے ازالے کیلئے گزشتہ چار سالوں سے سروے کا عمل شروع کیا گیا جس کے دوران فیز 1فیز 2فیز 3فیز 4اور فیز 5میں گھر گھر جاکر حکومت کی تشکیل کردہ ٹیموں نے سروے کیا لیکن بدقسمتی سے فیز 3، فیز 4اور فیز 5کے ہزاروں کی تعداد میں سروے فارمز کو مختلف حیلے بہانوں سے سرد خانے کی نذر کردیا گیا محسود قبائل نے ان بے قائدگیوں اور چیکوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کمپاؤنڈ کے سامنے گزشتہ 45دنوں سے یومحسود احتجاجی دھرنے کے نام سے کیمپ لگاکر مسلسل احتجاج کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور مسلسل نظر اندازی کے باعث یومحسود احتجاجی دھرنا کمیٹی نے گزشتہ روز فیصلہ کیا کہ جب تک ہمیں معاوضوں کے چیک نہیں دئیے جاتے تب تک محسود ایریا میں پولیومہم سے مکمل طورپر بائیکاٹ کیا جائیگا جس پر عمل درآمد کراتے ہوئے رواں پولیومہم سے مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا گیا جس کے باعث محسود علاقہ میں کوئی بھی پولیو ٹیم نہ جاکر لاکھوں بچے پولیو جیسے موذی مرض کے قطرے پلانے سے محروم رہ گئے۔