امن تعلیم اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مشتاق احمد خان

امن تعلیم اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مشتاق احمد خان

  

مردان (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ امن تعلیم اور روزگارفراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ چینی اور آٹا چور پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں سے بڑا دھوکہ کیا ہے۔ مردان خیبرپختونخوا کا سیاسی دارلخلافہ ہے۔ 23مارچ تاریخی دن ہے۔ 23مارچ کو پشاور میں عظیم الشان یوتھ کنونشن کریں گے۔ جس میں لاکھوں نوجوانوں کو شریک کریں گے۔ کنونشن کا نعرہ ”عزم نوجوان یوتھ پاکستان“ ہوگا۔ جماعت اسلامی روز اول سے سیکولر اور لبرل کے خلاف متبادل سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ لوگ مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں ملک میں سیاسی خلاپیدا ہو چکا ہے۔ جماعت اسلامی قوم کی حقیقی ترجمان اور واحد حل ہے۔ وہ یہاں مردان میں جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی اور یوتھ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلطان محمد، نائب امرا ڈاکٹر عطاالرحمان، ڈاکٹر سیدبادشاہ، حاجی عظیم الدین، جے آئی یوتھ کے صدر نعمان یوسف، زونل امرا اور یوتھ کے زون صدور موجود تھے۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کا داعی ہے۔ پاکستان کی کل آبادی کا 64فیصد نوجوان ہے ان جوانوں کیلئے تعلیم اور روزگارکی فراہمی حکومت کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے یوتھ کے نام پر ووٹ لیکر یوتھ کا ساتھ بڑادھوکہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی چور حکمرانوں نے ملک پر مصنوعی مہنگائی مسلط کی ہے۔ مافیا کی سرابراہی کرنے والے لوگ حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو منظم کرنے اور ان کو فلاحی اور خوشحال پاکستان بنانے میں ہر اول دستہ کا کردار اد ا کرنے کی خاطر 23مارچ کو پشاور میں یوتھ کنونشن کی انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کنونشن ملکی تاریخ کا بڑا اور کنونشن ہوگا۔ کنونشن میں خیبرپختونخوا کے لاکھوں نوجوانوں کو شریک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردان خیبرپختونخوا کا سیاسی دارلخلافہ ہے۔ یہاں سے یوتھ کنونشن میں ہزاروں نوجوانوں کو شریک کیا جائے۔ اس حوالے سے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی اور اہداف تقسیم کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -