باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

    باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹا کردیا ہے تفتش جاری ہے،ایس ایچ او باڑہ شمشاد آفریدی ضلع خیبر تحصیل باڑہ ٹیوب ویل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبیلہ ذخہ خیل سے تعلق رکھنے والا گل بشر ولد اعتبار گل شدید زخمی ہوکر خاصہ داراور لیویز فورس موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا،ایس ایچ او باڑہ شمشاد آفریدی جائے وقوعہ پہنچ کر اہم شواہد پستول کی تین عدد خول اور خون کے نمونے اکھٹا کئے مزید تفتش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول گل بشر ولد اعتبارگل کسی کام کی عرض سے باڑہ بازار آیا تھا دوکان کے سامنے بیٹھا تھا اسی دوران نامعلوم افراد نے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔