پی ٹی آئی ملک کو سیکولر بنانے پر تلی ہوئی ہے، صاحبزادہ اشرف علی

    پی ٹی آئی ملک کو سیکولر بنانے پر تلی ہوئی ہے، صاحبزادہ اشرف علی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی (ف)کے صوبائی رہنمامولاناصاحبزادہ اشرف علی نے کہاہے کہ تحریک کی حکومت پاکستان کوسیکولرملک بنانے پر تلی ہوئی ہے تاہم وہ بھول میں ہے کہ ملک میں جے یوآئی جیسے مذہبی جماعت ہونے کے ناطے دنیاکے کوئی بھی طاقت کو پاکستان میں اغیارکاایجنڈامسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتی ییں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں تترخیل میں مولاناتمیزالدین کے صاحبزادے حافظ شریف الدین کی دستاربندی کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اساتذہ تنظیم کے سرپرست اعلی مولاناتمیزالدین بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستانی قوم جس نازک اورمشکل دور سے گزر رہی اس کاانکشاف جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریبادوسال قبل کیاتھا تاہم بدقسمتی سے قوم نے نہ صرف ان کوسنجیدہ لیااورنہ ان پرکوئی کان دھری جس کا خمیازہ قوم آج مہنگائی،لاقانونیت اور بدامنی کی صورت میں بھگت رہی ہے اورعام انتخابات کے فوری ایک سال بعد عوام نہ صرف اپنے فیصلے پرپیشماں ہے بلکہ موجودہ حکومت کوایک لمحہ کے لئے برداشت کے لئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے کیوں وہی لوگ آج وزارتوں پر براجمان ہیں کہ وہ انہیں ملک کی ترقی سے کوئی لینادینانہیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کواس مشکل حالت سے نکالنے کے لئے جے یوآئی کا ساتھ دیں کیوں موجودہ وقت میں قوم کامسیحاصرف اورصرف جے یو آئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -