قومی ایئر لائن کے سی ای او کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی

    قومی ایئر لائن کے سی ای او کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کارروائی کے بغیر ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ترقی نہ دینے پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے گروپ فائیو کے سینئر افسر محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی،عدالت عالیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک کو طلب کر رکھا تھا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ پی آئی اے میں گروپ فائیو میں بطور سینئر افسر فرائض انجام دے رہا ہے،سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے من پسند افراد کو ترقی دی، عدالت سے استدعاہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو میرٹ پر ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔

کارروائی ملتوی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -