کراچی ایئر پورٹ پر سکریننگ نہیں ہوئی،جنوبی کوریا سے آنیوالے مسافر کا انکشاف

کراچی ایئر پورٹ پر سکریننگ نہیں ہوئی،جنوبی کوریا سے آنیوالے مسافر کا انکشاف

  

کراچی (این این آئی)چند روز قبل جنوبی کوریا سے واپس وطن کراچی ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نے کوئی چیکنگ نہیں کی اور نہ پوچھا کہ مجھے بخار، نزلہ، زکام یا کھانسی تو نہیں ہے۔کراچی ایئر پورٹ پر جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچنے والے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مجھے طیارے میں 3 فارم دیے گئے تھے جس میں اپنی پوری معلومات لکھی، طیارے سے اترنے کے بعد ایک کاونٹر پر مجھ سے دو فارم لیے گئے۔کراچی پہنچنے والے مسافر کے مطابق اس سے کاونٹر پر کسی نے بخار وغیرہ کا کچھ نہیں پوچھا نہ کسی نے چیک کیا جبکہ اس کاؤنٹر کے بعد ایف آئی اے نے پاسپورٹ لیا اور پھر میں باہر آگیا۔مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ دیئے تین فارم میں سے ایک فارم مجھ سے کسی نے لیا ہی نہیں اور وہ فارم میں گھرلے کر آگیاتھا۔

انکشاف

مزید :

صفحہ اول -