پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، گورنر سندھ

پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔کراچی کے کھارادر اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران گرانڈز کو سینیٹائز کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وزارت صحت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے پی ایس ایل 2020 سمیت دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔کراچی میں وزیر صحت سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے لیے ہیلپ ڈیسک اور تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں بھی فرنٹ لائن ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -