کراچی، نجی کمپنی کا جی ایم بھرے بازارمیں یرغمال،ڈاکو 27لاکھ چھین کرفرار

کراچی، نجی کمپنی کا جی ایم بھرے بازارمیں یرغمال،ڈاکو 27لاکھ چھین کرفرار

  

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیرملکی گارمنٹس کمپنی کے جنرل منیجر سے27 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق ویٹا چورنگی کے قریب واقع ایک گارمنٹس کمپنی کے جنرل منیجر نے بہادرآباد میں دھوراجی کالونی کے قریب نجی بینک سے کمپنی کے لیے رقم نکلوائی۔وہ گاڑی میں کمپنی جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان ان کے تعاقب میں لگ گئے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب پہنچتے ہی گاڑی کو یرغمال بنالیا۔ملزمان نے انتہائی سکون کے ساتھ واردات کی اور گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم 27 لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے بینک اور راستے کے ممکنہ مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش بھی شروع کر دی ہے۔

نجی کمپنی کا منیجر لٹ گیا

مزید :

صفحہ اول -