موٹر وے ایم 3 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند

موٹر وے ایم 3 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند
موٹر وے ایم 3 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند

  

پیر محل(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرائیور کی غفلت کے باعث موٹر وے ایم تھری پر آئل ٹینکر الٹ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے قریب موٹر وے ایم 3 پر 48 ہزار لیٹر آئل سے لدا ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور خالد مسعود اپنے ساتھی کے ہمراہ معمولی زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے جائے حادثہ کو ٹریفک کے لیے بند کرنے کے ساتھ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی بلالی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹینکر کو سیدھا کرنے یا تیل کو کسی دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کراچی سے صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -ٹوبہ ٹیک سنگھ -