خواتین معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،عاصمہ شیخ

خواتین معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،عاصمہ شیخ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) مجموعی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت معاشی ترقی کی افزائش میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارنیشنل بینک آف پاکستان کی ایس ای وی پی /گروپ چیف ایچ آر ایم جی عاصمہ شیخ نے بینک کے ہیڈ آفس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل بینک کی پی او ڈی، سی ای او، سرکل وومن ایسوسی ایشن صدف عابد نے بھی خطاب کیا۔ عاصمہ شیخ نے کہا کہ خواتین کو درپیش چیلنجز پر بات کرنی چاہیے جبکہ اپنی کامیابی کی کہانی دوسروں کو بتانی چاہیے۔ انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ کیریئر کے کسی بھی مرحلہ میں ہوں سیکھنے اور اظہار رائے کا عمل جاری رکھیں۔ پاکستان کی پیشہ ور خواتین محسوس کرتی ہیں کہ کارباری ماحول میں انہیں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کام کی جگہوں پر عموماً دو اہم چیلنجز کی جنکی عموماً نشاندہی کی جاتی ہے جن میں اپنی صلاحیتوں اور استعداد کار پر یقین کرنا اور سینئر پوزیشن پر آنے کے لیے اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا ہے۔ صدف عابد نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو کسی طور پر بھی کم تر تصور نہ کریں انہیں اس ماحول میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جب خواتین کو کامیاب ہونے کیلئے حقوق ہنرمندی اور مراعات دی جاتی ہیں تو اس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -