ڈاکٹر عدنان پرحملے کامقصدنواز شریف کے علاج میں خلل ڈالنا ہے، احسن اقبال

ڈاکٹر عدنان پرحملے کامقصدنواز شریف کے علاج میں خلل ڈالنا ہے، احسن اقبال

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈاکٹر عدنان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹر عدنان پرحملے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف ے علاج میں خلل ڈالا جائے، شریف فیملی کی رہائش گاہوں اور مجھ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر حملوں کا ماضی دیکھتے ہوئے سمجھ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر عدنان کو نشانہ بنانے والے کون ہوسکتے ہیں،سیاسی مخالفین کیخلاف تشدد، حملے اور ذاتیات تک جانا افسوسناک اور فاشسٹ سوچ کی عکاس ہے،دعا ہے کہ ڈاکٹر عدنان جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

احسن اقبال

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -