ہائی سینس نے ایئر کنڈیشنرز کی نئی لائن متعارف کرا دی

ہائی سینس نے ایئر کنڈیشنرز کی نئی لائن متعارف کرا دی

  

کراچی(پ ر) پاکستان میں ہائی سینس LED ٹیلیویژن کے آفیشل مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز،ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسپلٹ ٹائپ اورفلور اسٹینڈنگ ٹائپ ایئر کنڈیشنرز کی نئی لائن متعارف کرا دی ہے۔ٹرائی اینجلزنے اپنے کاروبار کا آغاز سنہ 2018ء میں کراچی سے چھوٹے پیمانے پر جدید ترین LED ٹیلیویژن کی تیاری سے شروع کیا تھا۔ اپنے آپریشنز کے اِس مختصر عرصے میں کمپنی نے زبردست ترقی کی ہے اور اب پورے ملک میں اس کے 400 ڈیلرز پر مشتمل ایک منظم نیٹ ورک موجودہے جبکہ ملازمین کی تعداد 210 سے زیادہ ہے اور شاخیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔کمپنی نے اِن برسوں کے دوران، LED ٹیلیویژن اور اسپلٹ ایئر کنڈیشنرز کی تیاری، ریسورس موبلائزیشن اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری کی ہے اورکمپنی نے پاکستانی صارفین کے ذہنوں میں ہائی سینس(Hisense) کے لیے آگاہی پیدا کی ہے جواپنے معیاریULED ٹی وی اور 100 انچ اسکرین والے ہائی اینڈ لیزر ٹی وی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -