جعلی امریکی ڈالرز مارکیٹ میں لانے کی کوشش ناکام، گروہ کا سرغنہ و کٹر گرفتار

جعلی امریکی ڈالرز مارکیٹ میں لانے کی کوشش ناکام، گروہ کا سرغنہ و کٹر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ایف آئی اے سندھ نے جعلی امریکی ڈالرز مارکیٹ میں لانے کی کوشش کو ناکام بنادی ہے اور حساس اداروں کے جعلی کارڈ رکھنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سندھ نے خفیہ اطلاعات پر جعلی امریکی ڈالر بنانے والا گروہ گرفتار کیا،کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر سلطان خواجہ کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرروف شیخ اور انسپکٹر شبیر چانڈیو نے کی۔کامیاب کارروائی کے دوران پینتالیس ہزارڈالرز کے جعلی نوٹ مارکیٹ میں لانے کی کوشش کرنے والے گروہ کو گرفتارکیا گیا ہے،اسی کارروائی میں خود کو حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر کہلوانے والے گروہ کا سرغنہ عمران وکٹر بھی گرفتار ہوا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ اور حساس ادارے جعلی امریکی ڈالر بنانے والے گروہ کی تلاش میں تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے سندھ کو ٹاسک دیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ڈالر بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جلد ہی نوٹ چھاپنے والی مشین بھی برآمد کر لی جائے گی۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جعلی کرنسی میں بھارتی مافیا ملوث ہونے کا امکان ہے۔
جعلی امریکی ڈالر ز