مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت ...
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،عدالت نے اٹارنی جنرل کومعاونت کیلئے طلب کررکھا ہے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والد کی طبیعت خراب ہے ،والدہ علاج کیلئے بیرون ملک ہیں ان کی تیمارداری کیلئے جانے کی اجازت دی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -