شہباز تتلہ قتل کیس ،ایس ایس پی مفخر عدیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شہباز تتلہ قتل کیس ،ایس ایس پی مفخر عدیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شہباز تتلہ قتل کیس ،ایس ایس پی مفخر عدیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز تتلہ قتل کیس میں گرفتارایس ایس پی مفخر عدیل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایڈووکیٹ شہبازتتلہ قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا،مفخر عدیل میں بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس کی جانب سے 14 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے ،وکیل مدعی نے کہاکہ تفتیش مکمل کرنے کیلئے ریمانڈ دیا جائے ، مجسٹریٹ نے مفخر عدیل سے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے کوئی وکیل ہے،ملزم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میراکوئی وکیل نہیں ،عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -