پنجاب حکومت کازرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کازرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرنے کا ...
پنجاب حکومت کازرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ سابق ادوار میں محکمہ کوآپریٹو کو یکسر نظرانداز کیاگیا ،سابق حکمرانوں نے اہم محکمے پر توجہ نہ دے کر پنجاب کے کسان سے زیادتی کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈکی کارکردگی جا ئزہ لیا گیا ۔اجلاس میں محکمہ کو آپریٹو کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ۔

پنجاب حکومت نے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہاﺅسنگ کوآپریٹو سوسائٹیز کی رجسٹریشن پرپابندی برقرار رہے گی ۔

اجلاس میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد39 سے کم کرکے 15 ممبرز تک مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی،محکمہ کوآپریٹو اورکوآپریٹو بینک میں منظور شدہ خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور شدہ خالی اسامیوں سے متعلق رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سابق ادوار میں محکمہ کوآپریٹو کو یکسر نظرانداز کیاگیا ،سابق حکمرانوں نے اہم محکمے پر توجہ نہ دے کر پنجاب کے کسان سے زیادتی کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -