آمدن سے زائداثاثہ جات کیس ،منظوروسان کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

آمدن سے زائداثاثہ جات کیس ،منظوروسان کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع
آمدن سے زائداثاثہ جات کیس ،منظوروسان کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،ڈائریکٹر نیب سکھر نے کہا کہ منظور وسان کیخلاف بے نامی جائیدادہیں ،منظوروسان کیخلاف انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظور وسان کو کچھ ریلیف ملے گا ،عدالت نے منظور وسان کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری میں 14 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے8 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -