ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے صوبوں سے کوآپریٹو سوسائٹیز کی فہرست طلب کر لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے صوبوں سے کوآپریٹو ...
ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے صوبوں سے کوآپریٹو سوسائٹیز کی فہرست طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے صوبوں سے کوآپریٹو سوسائٹیز کی فہرست طلب کر لی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہاو¿سنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے،لوگوں کو لوٹنے والے تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپتے ہیں۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ایف آئی اے کہتا ہے صوبوں میں کواپریٹیو سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں کااختیار نہیں،عدالت نے صوبوں سے کوآپریٹو سوسائٹیز کی فہرست طلب کر لی،سپریم کورٹ نے صوبائی اتھارٹیز کو ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 7 ارب روپے فراڈ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے صوبوں کو جواب جمع کرانے کےلئے3ہفتوں کی مہلت دےدی۔