جج ویڈیو سکینڈل،انسداددہشتگردی عدالت نے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

جج ویڈیو سکینڈل،انسداددہشتگردی عدالت نے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ...
جج ویڈیو سکینڈل،انسداددہشتگردی عدالت نے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مستردکردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق نے انسداد دہشتگردی عدالت میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی ،گزشتہ روز عدالت نے میاں طارق کی دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلہ سنادیا،عدالت نے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مستردکردی۔عدالت نے کہا کہ میاں طارق کی درخواست ضمانت میرٹ پر پوری نہیں اترتی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -