جس عذاب سے آپ گزرے ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں،میں نے بھی ماضی میں اپارٹمنٹ بک کروایا تھا ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بلڈنگ کیخلاف نیب انکوائری میں ملزم کی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل، نیب اور متاثرین کو مل کر معاملات طے کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جس عذاب سے آپ گزرے ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں،میں نے بھی ماضی میں اپارٹمنٹ بک کروایا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی بلڈنگ کیخلاف نیب انکوائری میں ملزم کی درخواست ضمانت پر ہوئی ،متاثرین نے کہا کہ ہم تو 25 سال سے سزا بھگت رہے ہیں ،سر پر رہنے کیلئے چھت نہیں ،بلڈرتوضمانت پر ہیں ،نیب ہمیں پیسے نہیں دے رہا ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس عذاب سے آپ گزرے ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں ،میں نے بھی ماضی میں اپارٹمنٹ بک کروایا تھا۔
عدالت نے ملزم کے وکیل نیب اور متاثرین کو مل کر معاملات طے کرنے کی ہدایت کی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اچھے ہیں یہ آپ کے ساتھ تعاون کریں گے ۔