پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ لیکن موسم کی کیا صورتحال ہے؟

پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ لیکن موسم کی کیا صورتحال ہے؟
پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ لیکن موسم کی کیا صورتحال ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب جنگل میں پاک فضائیہ کاجنگی طیار ہ گر کرتباہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے ہیں۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں وہاں پرپہنچ گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اسلام آبادمیں بارش کا امکان ظاہر کیاگیاہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بادل زیادہ گہرے نہیں ہیں تاہم تیز ہوا چل رہی ہے جس کی وجہ سے آگ کی شدت مزید تیز ہوسکتی ہے۔
خیال رہے طیارہ گرنے کا واقعہ شکرپڑیا ں کے مقام پر کشمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ تھا۔سکیورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تھا جو ریہرسل میں حصہ لے رہا تھا۔ تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثہ چاند تارا چوک نامی مقام پر ایک جنگل میں پیش آیا ہے۔ حادثے کی جگہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ، طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے۔ طیارہ جنگل میں آتشزدگی کا شکار ہوا ہے اس لئے وہاں امدادی سرگرمیوں کیلئے بڑی گاڑیوں کی وہاں تک رسائی مشکل ہے۔
مزید اور حتمی تفصیلات پاک فضائیہ کے حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔