اسلام آباد میں جنگی طیارے کی تباہی اور آتشزدگی لیکن ریسکیو ٹیموں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

اسلام آباد میں جنگی طیارے کی تباہی اور آتشزدگی لیکن ریسکیو ٹیموں کو کن ...
اسلام آباد میں جنگی طیارے کی تباہی اور آتشزدگی لیکن ریسکیو ٹیموں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ایف سولہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طیارہ شکر پڑیا ں کے قریب چاند تارا چوک کے ساتھ موجود جنگل میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ جائے حادثہ تک باقاعدہ راستہ نہ ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کو وہاں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکل پیش آئی۔ حادثے کی جگہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔ بنا مناسب حفاظتی اقدامات وہاں ریسکیواہلکاروں کو بھیجنا مشکل ہوگیا کہ کہیں کسی اہلکار کو نقصان نہ پہنچے۔رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود وہاں موجود سکیورٹی و ریسکیو اہلکار وں نے وہاں تک رسائی یقینی بنا ئی اور امدادی سرگرمیوں کاآغاز کیا۔

مزید :

قومی -