اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویزدیدی

اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویزدیدی
اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویزدیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویزدیدی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس جاری ہے،ذرائع کا کہناہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویزدیدی،کونسل نے تجویز دی ہے کہ صوبوں کو بھیجنے سے قبل بل کا نام تبدیل کیا جائے،زنیب کا خاندان اس حادثے کو کبھی بھول نہیں پائے گا اور دباﺅ کا شکار رہے گا۔

کونسل ارکان کہناہے کہ بچوں پر اس کے برے اثرات پڑیں گے ،ارکان کی رائے ہے کہ بچے ہمیشہ زینب الرٹ بل کے بارے میں سوال کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -