اثاثوں کو قومی تحویل میں لینے کا حامی نہیں ،لیکن دنیا میں بہت سی حکومتوں نے نیشنلائزیشن کی ،اسد عمر

اثاثوں کو قومی تحویل میں لینے کا حامی نہیں ،لیکن دنیا میں بہت سی حکومتوں نے ...
اثاثوں کو قومی تحویل میں لینے کا حامی نہیں ،لیکن دنیا میں بہت سی حکومتوں نے نیشنلائزیشن کی ،اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ میں اثاثوں کو قومی تحویل میں لینے کا حامی نہیں ،لیکن دنیا میں بہت سی حکومتوں نے نیشنلائزیشن کی ،چین کی ترقی ہمارے سامنے ہے ،چین میں سٹاک مارکیٹ اور انڈسٹری میں حکومت کا بہت شیئر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 2 ،3 مہینہ پہلے وزیراعظم نے مجھے کہاپلاننگ کا کام تم نے کرنا ہے ،اسد عمر نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان نے بہت ترقی کی ،اس وقت بھی پلاننگ کی وزارت کا اہم کردار تھا،پلاننگ منسٹری اور پلاننگ کمیشن کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ،سب سے پہلے اس وزارت کی استعداد کو بڑھانا ہے ،جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے نجی شعبے میں ترقی ہوئی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ میں اثاثوں کو قومی تحویل میں لینے کا حامی نہیں ،لیکن دنیا میں بہت سی حکومتوں نے نیشنلائزیشن کی ،چین کی ترقی ہمارے سامنے ہے ،چین میں سٹاک مارکیٹ اور انڈسٹری میں حکومت کا بہت شیئر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں،جب حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی ،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی،توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -