’ملک کیلئے جان کا نذرانہ دینے کیلئے تیارہیں‘ ایف16 کے شہید پائلٹ کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو وائرل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف سولہ جنگی طیارے کئے حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا ماضی میں نجی ٹی وی نیو نیوز کو دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہاہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے ملک کیلئے جان کا نذرانہ دینے کیلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہامیں قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایئر فورس کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے اور ہم نے اپنے بڑوں سے بھی یہی سیکھا کہ جب بھی قوم اور ملک کو ایئر فورس کی ضرورت پڑی تو انشااللہ ہم اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ جو کچھ ہو سکا ہم اپنے ملک کیلئے کرنے کیلئے تیارہیںآپ اپنا کام جاری رکھیں بالکل پریشان نہ ہوں آپ بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
“ہم اپنے ملک کے لئیے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔” شہید وِنگ کمانڈر نعمان اکرم ????????????????pic.twitter.com/ub5wZfb2OT
— Ali Dar (@alimdar82) March 11, 2020
یاد رہے کہ آج اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں پاک فضائیہ کا جنگی جہاز ایف سولہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اس میں سوار ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ونگ کمانڈر تئیس مارچ کی تقریب میں حصہ لینے کیلئے ریہرسل کررہے تھے۔
نعمان اکرم کی شہادت پر وزیراعظم عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاگیاہے۔