'تمہیں شیئر کرنا مشکل ہے،شوہرکو بتانا تم میر ی بھی رہوگی'،معروف ادکارہ سجل علی کوشادی سے پہلے یہ پیغام کس نے دیا؟

'تمہیں شیئر کرنا مشکل ہے،شوہرکو بتانا تم میر ی بھی رہوگی'،معروف ادکارہ سجل ...
'تمہیں شیئر کرنا مشکل ہے،شوہرکو بتانا تم میر ی بھی رہوگی'،معروف ادکارہ سجل علی کوشادی سے پہلے یہ پیغام کس نے دیا؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ اس موقع پر انہیں مختلف دوستوں کی جانب سے نہ صرف مبارکبادی پیغامات موصول ہورہے ہیں بلکہ انہیں دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

سجل علی کی قریبی دوست زارا انور عباس نے خوشی کے اس موقع پر انسٹاگرام پر بہت دلچسپ اور پیار بھراپیغام سجل کے نام کیا ہے۔

انسٹا گرام پر کچھ یادیں شیئر کرتے ہوئے زارا نے تفصیلی نوٹ لکھ کر ساتھ گزرے وقت کی تلخ و شیریں یادوں کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔ساتھ بنائی گئیں ویڈیوز اور تصاویرکو بھی شیئر کیاہے۔

اپنے پیغام میں زارا نور نے لکھا کہ ان کی اور سجل کی دوستی ایک دہائی کے طویل عرصے پر مشتمل ہے، اور اس ایک دہائی کے عرصے میں انہوں نے خوشی و غم کے لمحات ایک ساتھ گزارے۔جلد ہی اداکار احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سجل علی کے لیے زارا نے لکھا کہ ’میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ نوجوان و معصوم سی لڑکی ایک پروقار خاتون میں تبدیل ہو کر اپنی زندگی کے بہترین فیصلے کرنے کے قابل ہوجائے گی اور یہ سب اتنی جلدی ہوگا۔‘

View this post on Instagram

A decade. Almost a decade to us. To you. We saw too much together. Shared too much. Lives. Deaths. Happiness. Desparity. Been there through thick and thin. And here you are. Off to unfold a new chapter of your life. I can't believe you are getting married now. My young firefly turned into such a fine lady and in no time chose her path so gracefully; I had never thought would happen so early. Although I always knew you were to always fly higher and higher. I wish you nothing but the best. It will be hard to share you. But tell your husband to be that you will always be mine first. @sajalaly Jaa Simran, jee le apni zindagi. ???? Magar ek akhri baar. Iss atrangi yaari ki kuch yaadain taaza karni hain. Milte hain. Bohat jald.

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

انہوں نے اپنی بہترین دوست کیلئے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لکھاکہ ’میرے لئے تمہیں کسی کے ساتھ شیئر کرنا بہت مشکل ہے، اپنے شوہر کو بتادینا کہ تم پہلے میری ہی رہوگی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے شاہ رخ خان اور کاجول کی معروف بالی ووڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا ڈائیلاگ لکھا کہ ’جا سمرن جا‘ساتھ ہی انہوں نے جلد ملنے کی نوید بھی سنائی۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد اور سجل کی شادی جلد ہی ہوگی، شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم بھی شروع کردی گئی ہے لیکن شادی کی تاریخ کو ابھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

مزید :

تفریح -