پی ایس ایل میں لاہور اور کراچی کے میچ میں امپائرنگ کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا

پی ایس ایل میں لاہور اور کراچی کے میچ میں امپائرنگ کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا
پی ایس ایل میں لاہور اور کراچی کے میچ میں امپائرنگ کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول میچ میں انگلینڈ کے مائیکل گف اور پاکستان کے احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر اور سری لنکا کے روشن ماہانامہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ہی اہمیت کا حامل ہے جو جمعرات کی شام 7 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -