لاہور قلندرز کیخلاف اہم میچ سے پہلے کراچی کنگز کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہو گیا

لاہور قلندرز کیخلاف اہم میچ سے پہلے کراچی کنگز کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ...
لاہور قلندرز کیخلاف اہم میچ سے پہلے کراچی کنگز کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 ءمیں آل راو¿نڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے 3 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔ لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں وہ باﺅلنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان بدر ہو گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے ایم آر آئی سکین کا جائزہ لیتے ہوئے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی کنگز کیلئے یہ خاصی پریشان کن خبر ہے کیونکہ اسے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب بھی میچز جیتنے کی ضرورت ہے جس کیلئے عامر یامین ایک اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے تھے تاہم اب وہ سکواڈ کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -