جاپان میں بھی کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے،اب تک کتنے مریض سامنے آئے اور کتنے ہلاک ہوئے؟تشویشناک خبر آ گئی

جاپان میں بھی کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے،اب تک کتنے مریض سامنے آئے اور کتنے ...
جاپان میں بھی کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے،اب تک کتنے مریض سامنے آئے اور کتنے ہلاک ہوئے؟تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کی وزارت صحت اور مقامی حکومت نے کہاہے کہ گذشتہ روز نوول کرونا وائرس کا 1 مریض سامنے آیا ہے جس کے باعث جاپان میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 تک کل مریضوں کی تعداد 568 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں بھی  نوول کرونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں اور اب تک جاپان میں 568مصدقہ مریضوں میں وائرس سے متاثرہ بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس پر سوار مریض شامل نہیں ہیں، اس بحری جہاز کو یوکوہاما میں قرنطینہ کیا گیا تھا، مصدقہ مریضوں میں سے زیادہ کا تعلق شمال کے انتظامی علاقہ ہوکائدو سے ہے جہاں پر 111مریض سامنے آچکے ہیں، علاقہ میں صورتحال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق ڈائمنڈ پرنسس پر ہلاکتوں سمیت جاپان میں کل اموات کی تعداد 31 ہے۔وزارت صحت اور مقامی حکومت کے مطابق ایچی انتظامی علاقہ میں فی الحال 99،اوساکا میں 73، ٹوکیو میں 67، کاناگاوا میں 43 اور ہیوگو میں نوول کرونا وائرس کے 25مصدقہ مریض ہیں۔وزارت صحت نے کہاہے کہ فی الحال 31ایسے مریض ہیں جنہیں شدید بیمار تصور کیا جا رہاہے جنہیں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے تاکہ انہیں سانس لینے میں مدد دی جاسکے یا پھر انہیں علاج کیلئے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ کل 427 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔