پاک فضائیہ کے پائلٹ نعمان اکرم کی شہادت پر آرمی چیف کا پیغام سامنے آگیا

پاک فضائیہ کے پائلٹ نعمان اکرم کی شہادت پر آرمی چیف کا پیغام سامنے آگیا
پاک فضائیہ کے پائلٹ نعمان اکرم کی شہادت پر آرمی چیف کا پیغام سامنے آگیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوا ،اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی بات نہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے ،میری دعائیں شہید کے خاندان کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

قومی -