’شادی والے دن حاملہ نظر آنا خوش قسمتی کی علامت‘

’شادی والے دن حاملہ نظر آنا خوش قسمتی کی علامت‘
’شادی والے دن حاملہ نظر آنا خوش قسمتی کی علامت‘

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’ماں کے ساتھ جہیز میں آنا‘ ۔ ہمارے ہاں یہ فقرہ تیسرے درجے کے کامیڈین استعمال کرتے ہیں اور کسی بھی شخص کے لیے اس سے بڑی اور کوئی گالی نہیں ہو سکتی لیکن مغربی معاشرہ بھی گویا کوئی اونٹ ہی ٹھہرا جس کی کوئی کل سیدھی ہی نہیں۔ اب ان محترمہ کو دیکھ لیں جنہوں نے اپنی بیٹی کو یہ تلقین کر ڈالی ہے کہ اسے حمل کی وجہ سے اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے اپنے عروسی جوڑے میں تراش خراش کرانے کی چنداں ضرورت نہیں۔۔ بھلا کیوں ۔۔۔؟ کیونکہ شادی کے دن حاملہ نظر آنا خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔ گویا مغربی معاشرے میں ’ماں کے ساتھ جہیز میں آنا‘ خوش بختی قرار پا چکا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام شیرون ہے جس کی 36سالہ بیٹی کرسٹی کی شادی 46سالہ دولہے سے ہونے جا رہی ہے۔ یہ خاندان برطانوی شہر برمنگھم کا رہائشی ہے اور یہ شادی ’یوکے ٹی وی‘ کی معروف سیریز ’دی ویڈنگ فکسر‘ میں دکھائی جا رہی ہے۔ کرسٹی اور اس کا دولہا سائمن کئی سالوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور کرسٹی کے حاملہ ہونے کے بعد سائمن نے اسے شادی کی پیشکش کی تھی اور اب جب کرسٹی کا حمل آخری ہفتوں میں چل رہا ہے، ان کی شادی ہو رہی ہے۔گزشتہ روز کی قسط میں شیرون نے اپنی بیٹی کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے عروسی لباس کو آلٹر نہ کروائے کیونکہ شادی کے دن حاملہ نظر آنا خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -