عامر یامین کی جگہ کون سا کھلاڑی کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا؟ اعلان ہو گیا

عامر یامین کی جگہ کون سا کھلاڑی کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا؟ اعلان ...
عامر یامین کی جگہ کون سا کھلاڑی کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے آل راﺅنڈر عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے انجری کے باعث پی ایس ایل فائیو سے باہر ہونے والے آل راو¿نڈر عامر یامین کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باو¿لر وقاص مقصود کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انجری کا شکار29 سالہ عامر یامین(گولڈ) کے ایم آر آئی سکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔


متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے 32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔ سلور کیٹیگری میں شامل وقاص مقصود اس سے قبل پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -