’میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں‘ معروف اداکارہ نے شہریوں کے شرمناک پیغامات نشر کردیے، دیکھ کر ہر کسی کو افسوس ہو

’میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں‘ معروف اداکارہ نے شہریوں کے شرمناک پیغامات ...
’میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں‘ معروف اداکارہ نے شہریوں کے شرمناک پیغامات نشر کردیے، دیکھ کر ہر کسی کو افسوس ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ خاص طور پر اداکاراﺅں کو انٹرنیٹ پر کچھ عاقبت نااندیشوں کی طرف سے کیا کچھ برداشت نہیں کرنا پڑتا۔اب اداکارہ مریم نفیس بھی انٹرنیٹ پر جنسی ہراسگی کا شکار ہو گئی ہیں جنہیں ایک بدطینت نے انتہائی شرمناک پیغامات بھیج دیئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے اس شخص کے پیغامات کا سکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ”میں اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں۔“
اس بدطینت شخص نے پے درپے کئی پیغامات میں مریم نفیس کو لکھا تھا کہ ”میں تمہارے ساتھ چند گھنٹے گزارنا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے اپنے منیجر کا رابطہ نمبر دیں تاکہ میں اس سے بات کرکے ملاقات کی جگہ اور رقم کے بارے میں بات کر سکوں۔ میں آپ کو اڑھائی یا تین لاکھ تک دینے کو تیار ہوں۔“اداکارہ نے یہ سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ”اس طرح کی پیشکشوں سے میں تنگ آ چکی ہوں۔ میں نے ایسے لوگوں کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن یہ باز نہیں آئے۔ اب میں یہ کروں گی جو اس شخص کے ساتھ کیا ہے۔ اس سے میری ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے، میں ڈسٹرب ہوتی ہوں۔ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ شاید یہی میرا کاروبار ہے۔ نہیں، میں برائے فروخت نہیں ہوں۔“

مزید :

تفریح -