وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ،اہم فیصلے متوقع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل (12 مارچ) طلب کر لیا ہے،اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل (12 مارچ) طلب کر لیا ہے،پنجاب کابینہ کے27 ویں اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ پنجاب کابینہ کوکورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوں گے۔