ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ، شائقین کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ، شائقین کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ، شائقین کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شدید مشکلات میں پھنس گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہونا ہے تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوا تاہم مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ تو مل گیا ہے مگر اس سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے جس کے 9 میچز کے بعد صرف 7 پوائنٹس ہیں اور اس کیساتھ ہی پلے آف مرحلے میں اس کی رسائی کے امکانات بھی انتہائی معدوم ہو گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -