یہ حکومت اور عمران خان کیخلاف سازش نہیں تو کیا ہے؟فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی پریشان ہو جائیں گے

یہ حکومت اور عمران خان کیخلاف سازش نہیں تو کیا ہے؟فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ ...
یہ حکومت اور عمران خان کیخلاف سازش نہیں تو کیا ہے؟فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی اور اُنہیں عہدے سے ہٹائے جانے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو جیل پہنچانے کا وعدہ کر کے ووٹ لئے ان کو اعلیٰ عہدوں پر لگانا حکومت اور عمران خان کیخلاف سازش نہیں تو کیا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نجی ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جن لوگوں کو جیل پہنچانے کا وعدہ کر کے ووٹ لئے ان کو اعلیٰ عہدوں پر لگانا حکومت اور عمران خان کیخلاف سازش نہیں تو کیا ہے؟ ایسے عناصر سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے جو سابقہ حکومت کی باقیات کو تحفظ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے معروف بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ کو وفاقی سیکرٹری ہیلتھ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ملزم اور چھوٹے بڑے کردار پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات ہو چکے ہیں، سابق دور حکومت میں سانحہ کے ملزم حکومت بدلنے پر اپنی گرفت ہونے کے خوف میں مبتلا تھے آج پرکشش تعیناتیاں ملنے پر وہ بے خوف ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو ترقیاں ملنے اور شاندار تبدیلی پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔ڈاکٹر توقیر شاہ نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہی تھا کہ حکومت نے انہیں فوری طور پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -