کروناوائرس کا خطرہ،سندھ میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے ؟صوبائی حکومت نے اعلان کردیا

کروناوائرس کا خطرہ،سندھ میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے ؟صوبائی حکومت نے ...
کروناوائرس کا خطرہ،سندھ میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے ؟صوبائی حکومت نے اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں سکول 16مارچ تک بند رہیں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میںپی ایس ایل میچز اور سکولوں کی چھٹیوں کے حوالے سے غور کیا گیا ۔اس موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو 16مارچ تک بند رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی میں اکثریت کا خیال تھا کہ سکول کھول لینے چاہئیں، ماہرین صحت نے بھی سکول کھولنے کی تجویز دی، آج تک کے فیصلے کے مطابق سکول 16 مارچ سے کھلیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -