”پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے وکٹ کیپر بلے باز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

”پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے وکٹ ...
”پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے وکٹ کیپر بلے باز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے لاہور قلندرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کو قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے۔ فخر زمان اور کرس لین نے نصف سنچریوں کی بدولت جیت کی بنیاد رکھی تو ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل نے آخری اوورز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلا کر پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن کر لیں۔

رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کامران اکمل نے میچ کے آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے کا رن آﺅٹ مس کیا اور اگر وہ آﺅٹ کر لیتے تو ڈیوڈ ویزے نے وننگ چھکا بھی نہ مارا اور قلندرز شائد میچ بھی نہ جیتتے، اور پشاور زلمی کی ٹیم بھی ناقابل یقین طور پر میچ کا پانسہ پلٹ دیتی۔“

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -