پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت کو ’’کرونا وائرس‘‘ میں مبتلا قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت کو ’’کرونا وائرس‘‘ میں ...
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت کو ’’کرونا وائرس‘‘ میں مبتلا قرار دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر حیدر زمان قئریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کروناوائرس میں مبتلا ہے، پی ٹی آئی کی نااہل قیادت کو اس بات کا بھی علم نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی نے7مارچ2013ءکوسینیٹ میں24واں آئینی بل منظور کرایا تھا جو جنوبی پنجاب صوبے کےمتعلق تھا، حقیقت میں 7مارچ 2013ء جنوبی پنجاب کے صوبے کے حوالے سے تاریخی دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کے لئے نئے فیصلوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےبیرسٹر حیدر زمان قئریشی نےکہا کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی نے 2012ء میں پنجاب اسمبلی سے دوبارہ جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کروائی تھی،سینیٹر فرحت اللہ بابر نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل سینیٹ میں جمع کرایا تھا،حکومت کو یہ علم ہونا چاہیے کہ آئین کی شق 76 (2) کے تحت 24واں آئینی بل فوری طور پر منظور ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سکرپٹ کا ڈرامہ سابق حکومت نے بھی رچایا تھا، پی ٹی آئی کے وزراء اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا اعلان ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے عوام کو فریب دینے ایک ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کو دعوت دیتی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی طرف سے پیش کردہ بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرائے، پیپلزپارٹی کے 2008ء 2013، اور 2018ء کے الیکشن کے منشور میں جنوبی پنجاب کا قیام شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -