ایم کیوایم پاکستان کا حکومت کو بڑا جھٹکا، ایسے اقدام کی مخالفت کا اعلان کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

ایم کیوایم پاکستان کا حکومت کو بڑا جھٹکا، ایسے اقدام کی مخالفت کا اعلان کر ...
ایم کیوایم پاکستان کا حکومت کو بڑا جھٹکا، ایسے اقدام کی مخالفت کا اعلان کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی مخالفت کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ نا مناسب ہے، اس سے قوم کا نقصان ہوتا ہے، ہم اس نجکاری کے شدید خلاف ہیں، اس ادارے کو بند کرنے سے لوگوں کی حق تلفی ہوگی، اس وقت شہر کی آبادی بڑھ رہی ہے لوگ قرض لے کر گھر بناتے ہیں، منافع دینے والے ادارے کو بند کرنا اس ادارے کے ساتھ بھی نا انصافی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے نجکاری کے عمل میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  غیرمنافع بخش اداروں اور غیراستعمال شدہ سرکاری املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اس سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ  نجکاری سے عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل میسر آئیں گے، نجکاری کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

یہ بھی یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں سال 7 ادارے اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا،ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد اور 27 سرکاری اراضیوں کی نجکاری وغیرہ شامل ہے جبکہ جن قومی اداروں کی نجکاری مرحلہ وار کی جائے گی ان میں  ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی سرفہرست ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -