وہ افراد سٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ایسی اپیل کر دی کہ آپ بھی تائید کریں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد سٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس پر جلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے 13 مریض زیرعلاج ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا کے 8 مریض شام، 3 ایران اور 3 دبئی سے آئے ہیں، 17 نمونے ٹیسٹ کیے گئے سب منفی آئے ہیں، 5 نئے نمونے ابھی ٹیسٹ کے لیے بھیجے ہیں جس کا نتیجہ کل آئے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کل 187 ٹیسٹ کیے ہیں، 173 منفی ہیں اور 14 مثبت ہیں، ایئرپورٹ پر 50 صحت ورکرز تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 25 کیبوکلز قرنطینہ کے لیے بنائے گئے ہیں، سندھ میں کل 142 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، سندھ میں 34 مریض کل آئسولیشن سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد سٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔