ایچ بی ایل پی ایس ایل ،میچ دیکھنے کے لئےنیشنل سٹیڈیم آنے والے شائقین کےلئےبڑی خبر آگئی

ایچ بی ایل پی ایس ایل ،میچ دیکھنے کے لئےنیشنل سٹیڈیم آنے والے شائقین ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل ،میچ دیکھنے کے لئےنیشنل سٹیڈیم آنے والے شائقین کےلئےبڑی خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر کراچی نے ایچ بی ایل پی ایس کیلئے نیشنل سٹیڈیم آنے والوں کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کےمطابق کمشنرکراچی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں، اس سلسلے میں شائقین اورسٹیڈیم آنےوالےتمام افراد کیلئےایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ایڈوائزری کےمطابق سٹیڈیم آنے والے تمام افراد کی تھرمل سکریننگ کی جائے گی،سٹیڈیم میں تمام لوگ دوسروں سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں،اگر کھانسی یا نزلہ ہوجائے تو ٹشو پیپرز یا رومال استعمال کریں۔ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے سے گریز کریں۔بچا ہوا پانی یا کھانا کھلی جگہوں پر نہ پھینکا جائے اور اگر کوئی فرد کھانسی، نزلہ، زکام میں مبتلا ہے تو وہ اسٹیڈیم آنے سے گریز کرے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -