امام مسجد اقصیٰ کو 6 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد کی تصویر سامنے آگئی

امام مسجد اقصیٰ کو 6 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد کی تصویر سامنے ...
امام مسجد اقصیٰ کو 6 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد کی تصویر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے  قبلہ اول  مسجد اقصیٰ کے امام  ڈاکٹر شیخ عکرمہ صبری کو رہا کردیا گیا ہے،انکو چھ گھنٹے بعد رہا کیا گیا ہے۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے   قبلہ اول  مسجد اقصیٰ کے امام  ڈاکٹر شیخ عکرمہ صبری کے بیٹے ابن عکرمہ صبری  نے رہائی کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ  مسجد اقصی کے امام ڈاکٹر عکرمہ صبری  کو یروشلم میں واقعہ ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے ۔اسرائیل کی جانب سے ان پر مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جاچکی ہے۔اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری کو متعدد  بار  مقدس مقامات تک رسائی سے روکا گیا جبکہ انہیں متعدد بار جیل بھی بھیجا گیا ہے۔82 سالہ عالم دین ڈاکٹر عکرمہ صبری سپریم اسلامک کونسل کے صدر بھی ہیں۔