ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

پریشان نہ ہوں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ضرور کوئی ان شاءاللہ ایسا حل نکال دے گا جس سے آپ کی تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ ان دنوں روحانی طور پر بہتری آ رہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کوئی بندش نہیں ہے کوئی جادو نہیں ہے یہ سب آپ کا وہم ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو یہ ٹینشن بھی ختم ہو جائے گی۔ آج ہی کوئی اہم سلسلہ بن جانے کی بڑی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی مالی پریشانی کا ان شاءاللہ کوئی حل تو ضرور نکلے گا اور جس بھی طرف امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہونے کا امکان ہے فی الحال وقتی ریلیف مل سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کاروباری معاملات میں ان شاءاللہ بہتری آئے گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی اس کا بندوبست بھی ہو سکتا ہے آج آپ شامی تک اچھی خبر سن سکتے ہیں فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں آپ کو کسی اپنے کی جانب سے کوئی غیر پسند خبر ملنے کا امکان ہے جس سے افسوس ہوگا کہ جن کے لئے آپ نے اتنی قربانیاں دی ہیں وہ ہی مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورتحال ان شاءاللہ بدستور بہتر ہونے کا امکان ہے۔ آپ کی ایک پریشانی امید تو ہے کہ کسی وقت بھی دور ہو جائے گی اور کسی بڑی ضرورت کی بھی بے حد امید نظر آتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بار بار صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ ہے ضروری ٹیسٹ ہو تو کروالیں، پٹھوں اور شوگر جیسے امراض کا خطرہ لاحق ہے۔ آج کا دن فضول قسم کی سوچوں میں گزرنے کا امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اولاد کے حوالے سے شاید آپ بڑے قدم کو اٹھانے کا سوچ رہے ہوں لیکن بگڑی بات کو ان شاءاللہ بننے میں چھ وقت بھی درکار نہیں ہے۔ اللہ سے بس دعا کریں اور کچھ نہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روزگار کے معاملات میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں وہ اب ختم ہونے کا بحکم اللہ بڑا امکان ہے آپ توکل اختیار کریں وہ اللہ ہے۔ جو پل میں چاہے تو فقیر کو بادشاہ بنا سکتا ہے پھر پریشانی کیسی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنے انجام کو دیکھتے ہوئے دل لگی جیسے معاملات سے دور ہو جائیں حاصل کچھ بھی نہیں ہونا اور ویسے بھی جب جب سیدھے راستے پر چلے آپ کی قدرتی مدد ہوئی اب بھی ایسا کر لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اللہ پاک آپ کی مشکلات آسان فرمائے۔ سچے دل سے نکلی ہوئی دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی بالکل پریشان نہ ہوں۔ آپ کے لئے کوئی تو بڑا اچھا راستہ نکل ہی آئے گا ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مالی طور پر مشکلات کا سامنا اور اندرون خانہ مخالفت بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ آپ جن حالات سے گزر رہے ہیں یقیناً آپ ہی جانتے ہیں امید ہے اس سے نکل جائیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -