پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد حسن اور حسین طلعت میں کورونا کی تصدیق

پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد حسن اور حسین طلعت میں کورونا کی تصدیق

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی اور حسین طلعت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پازیٹیو کیسز کی کل تعداد 9 تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اصل اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے۔ شعیب اختر سرکاری سپورٹس چینل کے ٹی وی شو ’گیم آن ہے‘ میں ڈاکٹر نعمان نیاز سے گفتگو کر رہے تھے جہاں انہوں نے ان وجوہات پر تبادلہ خیال کیا جن کی وجہ سے لیگ ملتوی ہوئی اس بارے عوام کوپروگرام میں آگاہی فراہم کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -